اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

کراچی: پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل دے دیا گیا۔

پیرس کے ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں ایک رنگارنگ تقریب میں ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنایا گیا اور ان کے حریف ایتھلیٹس کو کانسی اور چاندی کا تمغہ دیا گیا۔

 

قبل ازیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود نے کہا تھا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ارشد ندیم اس گولڈ میڈل کے حقیقی حقدار تھے، حکومت سندھ کے اعلانات سن کر خوشی ہوئی۔

واضح رہے کہ اولمپیئن ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے 40 برس بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا، انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے وہ پہلے پاکستانی بن گئے۔

اولمپیئن ارشد ندیم نے 92.97 میٹرز دور تھرو پھینک کر جیولن میں نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481