اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مہنگی بجلی کے ستائے عوام کے لیے بڑا ریلیف تیار؟

بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف تاجروں نے احتجاج کا اعلان کردیا

حکومت توانائی کے شعبے میں بڑے فیصلوں کے لیے تیار ہو گئی؟

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق وفاقی حکومت نے مہنگی بجلی کے ستائے عوام کے لیے بڑا ریلیف تیار کرلیا۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک مکمل کرلیا۔
جس کے مطابق 90ء کی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

پیش رفت کے مطابق دیگر آئی پی پیزکمپنیوں کے معاہدوں پر بھی نظر ثانی پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں 201سے زائد یونٹ کے صارفین کے لیے بھی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جس کے مطابق 201سے زائد یونٹ صارفین کو 6 ماہ تک اسی سلیب میں رکھنے کی پالیسی میں تبدیلی کافیصلہ کیا گیا ہے۔
201سے اوپر یونٹ کے صارفین کے لیے خصوصی سلیب رکھے جائیں گے۔ 201سے زیادہ یونٹ والے بجلی صارفین کے لیے 26روپے فی یونٹ سلیب مقرر کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ
شعبہ توانائی معیشت کےلیے اہم ہے، اس میں اصلاحات کررہے ہیں اور ان اصلاحات پر عمل بھی یقینی بنائیں گے۔ اصلاحات پرعمل درآمد کےلیے کوآرڈی نیشن ضروری ہے۔

قومی ٹاسک فورس شعبہ توانائی میں اصلاحات پر کام کرے گی۔ 20نکاتی اصلاحات کاآغاز ہوچکاہے۔ جتنا جلد معاملات کو ٹھیک کریں گے اتنی ہی جلد معیشت پٹڑی پرچڑھے گی۔

Big relief ready for the people suffering from expensive electricity?،عوام کے لیے بڑا ریلیف تیار؟ 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481