اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی سے مذاکرات کا چوتھا دور بھی بے نتیجہ. آج مارچ کی تیاری

جماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ

 حکومتی مذاکراتی ٹیم اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

جماعت اسلامی کی قیادت نے کہا ہے کہ وہ دھرنے جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ آج مارچ بھی کرے گی،جب کہ کراچی میں شارع فیصل بند کرنے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا آپشن بھی موجود ہے۔ واضع رہے کہ کمشنر آفس راولپنڈی میں ہونے والے مذاکرات میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ شامل تھے،جبکہ آر پی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی بھی مذاکرات میں موجود تھے۔جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی۔

 

 

بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ، مزید پر اتفاق ہونا ہے.وزیر اطلاعات 

وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے مذاکرات ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی سے مثبت بات چیت ہوئی۔کچھ معاملات تحریری طور پر طے ہوئے ہیں۔وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ ہم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنی ہیں۔200 یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی جون، جولائی اور اگست تین ماہ کے لئے دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں آچکا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف ان اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔جماعت اسلامی کا مطالبہ ہمارا ایجنڈا ہے۔ بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے،جب کہ مزید معاملات پر اتفاق ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا دور ملتوی کیا گیا ہے،جبکہ آج جمعرات کی شام جماعت اسلامی کے ساتھ مزید ایک نشست ہوگی۔بدھ کو بھی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔مارچ کرنا جماعت اسلامی کا جمہوری حق ہے۔جماعت اسلامی کے سیالکوٹ میں گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

 

دھرنا بھی جاری ہے اور مارچ بھی ہوگا.لیاقت بلوچ 

طرف جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کو 6 بجے مارچ کریں گے۔حکومت کے پاس آئی پی پیز پر سنجیدگی سے سوچنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔دھرنا بھی جاری ہے اور مارچ بھی ہوگا۔اگر مذکرات کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوئی،تو اس سے میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کریں گے.واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی ٹیم اور جماعت اسلامی کے درمیان طویل مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مذاکرات میں شرکت کی، تاہم کوئی نتیجہ نہ نکل سکا تھا۔

 

عوام کا خون نچوڑنے والوں پر ہیبت طاری ہوچکی.حافظ نعیم

 

جماعت اسلامی کیساتھ بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ،عطا تارڑ

جماعت اسلامی کیساتھ بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ،عطا تارڑ

 

دریں اثناء مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ ہر گزرنے دن کے ساتھ یہ دھرنا عوام کی امیدوں کا مرکز بنتا جارہا ہے۔عوام کا خون نچوڑنے والوں پر ہیبت طاری ہوچکی۔ایک کے بعد ایک کمیٹی بن رہی ہے،جو ہماری کمیٹی سے مذاکرات کرکے لاجواب ہوجاتی ہے۔حکومت کمیٹی کمیٹی کھیل رہی ہے تو ہم تیار ہیں۔جتنے دن ٹال مٹول سے کام لیا جائے گا۔مسئلہ اتنا بڑھے گا۔ہم مارچ بھی کریں گے اور آگے بھی بڑھیں گے۔عوام احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنا ایجنڈہ واضح کریں۔افراد اور خاندان کی سیاست کے بجائے عوام کی سیاست ہونی چاہیے۔کوئی ایسی سیاست کرے یا نہ کرے،لیکن جماعت اسلامی عوام کا حق لینے کی سیاست ہی کرے گی۔

 

شاہراہ فیصل بند کرنے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی

ادھرکراچی میں گورنر ہاؤس پر جاری دھرنے کے پانچویں روز علما کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ امیر کراچی منعم ظفر نے پریس کانفرنس اور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے عوامی مطالبات پورے نہ کیے گئے تو مرکزی امیر کی ہدایت کے مطابق احتجاج کے دائرے کو مزید وسعت دیتے ہوئے کراچی میں شاہراہ فیصل بند کرنے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ و دھرنے کا آپشن بھی استعمال کریں گے۔تصادم نہیں چاہتے۔ہم پر امن سیاسی جدوجہد اور مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مطالبات منظور کریں۔منعم ظفر نے علمائے کرام و مدارس کے طلبہ کو دھرنے میں شرکت کی۔مولانا عبدالوحید نے کہا کہ مدارس کے طلبہ بھی آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں،مہنگی بجلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔علمائے کرام بھی جماعت اسلامی کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481