اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی کیساتھ بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ،عطا تارڑ

جماعت اسلامی کیساتھ بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ،عطا تارڑ

جماعت اسلامی کیساتھ بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی سے مثبت بات چیت ہوئی، کچھ معاملات تحریری طور پر طے ہوئے ہیں،بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے، مزید معاملات پر اتفاق ہونا ہے۔

جماعت اسلامی کے وفد کے ساتھ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ ہم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنی ہیں،200 یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی جون، جولائی اور اگست تین ماہ کے لئے دی گئی، آئی پی پیز کے معاملات کی جانچ پڑتال کیلئے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں آ چکا ہے،وزیراعظم شہباز شریف ان اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہمارا ایجنڈا ہے،کل تک مذاکرات کا دور ملتوی کیا گیا ہے،آج جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات میں کافی اچھی پیشرفت ہوئی،کل شام کو جماعت اسلامی کے ساتھ مزید ایک نشست ہوگی، آج بھی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، مارچ کرنا جماعت اسلامی کا جمہوری حق ہے، جماعت اسلامی کے سیالکوٹ میں گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481