اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک بھر میں جلسے کریں کوئی لڑائی نہیں،عمران خان کی وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت

ملک بھر میں جلسے کریں کوئی لڑائی نہیں،عمران خان

ملک بھر میں جلسے کریں کوئی لڑائی نہیں، عمران خان کی وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات میں کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں واپس دیا جائے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قید میں رہنے سے کوئی پریشانی نہیں، مختلف موضوعات پر کتابیں پڑھ رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ علی امین کو بھی کتابیں بھیجنے کا کہا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک بھر میں کامیاب جلسے کریں گے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گڈ گورننس، بدعنوانی سے متعلق شکایات پر بانی پی ٹی آئی کو خود کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جو آزادانہ شفاف تحقیقات کرے، کمیٹی اراکین کے نام بھی آپ ہی تجویزکریں، ذرائع کے مطابق معاون خصوصی اینٹی کرپشن مصدق عباسی کا نام کمیٹی میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شامل کیا گیا ہے

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481