اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیلم پوائنٹ کوہالہ پر ٹرک حادثہ، ملتان کا سیاح خاندان لقمہ اجل بن گیا

0d36705c 8ff9 4b90 a4a7 2e441729a0be

 

نیلم پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر ایک مال بردار ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث متعدد گاڑیوں کو روندتا ہوا آگے بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والا سیاح خاندان ملتان سے تعلق رکھتا ہے جن میں میاں بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔تینوں کی میتیں ریسکیو 1122 مظفرآباد کی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری پہنچا دی  گئی ہیں جہاں سے انہیں آبائی شہر روانہ کیا جائے گا.زخمی سیاحوں کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے بتایا جاتا ہے.

حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک پل کی ریلنگ سے ٹکرا کر رک گیا اور دریائے جہلم میں گرنے سے بچ گیا۔
خوفناک حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی اور لوگ زخمیوں کی مدد کے لیے دوڑ پڑے۔

 

واضح رہے کہ موسم گرم کے سیزن کے باعث اس وقت نیلم پوائنٹ کوہالہ پر سیاحوں کا بے پناہ رش ہوتا ہے جو دریائے جیلم کے پانی اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے دور دراز سے آتے ہیں۔

 

حادثے میں جاں بحق ہونے والے نعیم صادق

حادثے میں جاں بحق ہونے والے نعیم صادق

 

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرآباد کی دو لائف کیئر ایمبولینسز کوہالہ روانہ ہو گئیں۔ حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات ملنے پر قارئین کو آگاہ کیا جائے گا۔

جائے حادثہ کا منظر


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481