اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایف آئی اے سائبر کرائم ٹکے کا کام نہیں کرتا،بند کردیں،عظمیٰ بخاری

ایف آئی اے سائبر کرائم ٹکے کا کام نہیں کرتا،بند کردیں،عظمیٰ بخاری

لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کے پاس اپنے شعبے کی کوئی مہارت نہیں لہٰذا وزیراعظم سے گزارش ہے اسے بند کروادیں۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیف جسٹس صاحبہ معاملے کو سمجھتی ہیں، میرے خیال میں چیف جسٹس صاحبہ معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہتی ہیں۔ سائبرکرائم کو کچھ نہیں پتا ان کو یہ بھی نہیں پتا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ابھی تک فیس بک سے میری جعلی وڈیوز ہٹانے میں ناکام رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ چیز روکنا ہو گی ورنہ آج میں ہوں کل کوئی اور ہوگا، کس نے انہیں عزتیں اچھالنے کا اختیار دیا ہے؟ جب سے یہ فتنہ پارٹی کا وجود سامنے آیا تب سے یہ گند سامنے آیا، فیک ویڈیو کی تربیت نہ گھر کی ہے اور نہ ہی پارٹی کی، ورنہ یہ سب ہمیں بھی کرنا آتا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی کوئی ڈیپ فیک ویڈیو نہیں بنائی گئی۔ بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح کیا تو کیا یہ میری غلطی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹے کے ساتھ میری تصویر لگا کر جو کچھ کہا جا رہا ہے، کسی کو شرم آئی؟ میں زندگی کی آخری سانس تک اپنا کیس لڑوں گی، میں ہر حد تک جاو ¿ں گی اور انصاف کے تمام دروازے کھٹکھٹاو ¿ں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے پوری سوسائٹی کا ساتھ چاہیے، آج میں ہوں کل کو کسی اور کی بیٹی میری جگہ یہاں ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481