اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم بجلی کے بل کم کریں اسی میں نجات ہے ،امیر جماعت اسلامی

وزیراعظم بجلی کے بل کم کریں اسی میں نجات ہے ،امیر جماعت اسلامی

وزیراعظم بجلی کے بل کم کریں اسی میں نجات ہے ،امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ اگر آپ عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں تو آپکو مطالبات ماننے ہوں گے،وزیراعظم بجلی کے بل کم کریں اسی میں ان کی نجات ہے ،یہ نہ ہو کہ آپکی حکومت ہی چلی جائے۔

راولپنڈی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارایہ دھرنا ایک بڑی تحریک بن کر پورے عزم کے ساتھ جاری ہے،اب اس دھرنے میں کراچی بھی شامل ہوگیا ہے جو گورنر ہاؤس سندھ پر موجود ہے،ایک بڑی تعداد مری روڈ پر بھی موجود ہے جس نے تمام رکاوٹیں توڑ دی تھی،ان کاکہناتھا کہ لیکن ہم کسی سازش کا حصہ بننا نہیں چاہتے تھے ہم نے لیاقت آباد میں دھرنا دے دیا،میں اب پشاور اور بلوچستان میں بھی دھرنے کی کال دینے جارہا ہوں۔

 

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہم سودی نظام کو ختم کرنے کیلئے سڑکوں پر نکلیں ہیں،بجلی کے یہ بم جو بلوں کی شکل میں آتے ہیں ہم اسے ختم کروائیں گے ،ہم پورے پاکستان میں بجلی کے بل جمع نہیں کریں گے،آئیں ہماری بجلی کاٹ سکتے ہیں تو کاٹ کر دکھائیں،ان کاکہناتھا کہ یہ کبھی کہتے ہیں کہ مناظرہ کرلو کبھی کہتے ہیں مباحثہ کرلو،جس دن سپریم کورٹ میں کوئی عادل جج آگیا تو پھر یہ حکومت نہیں رہے گی،نہ شہباز شریف وزیراعظم رہیں گے، نہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گی،حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ اگر آپ عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں تو آپکو مطالبات ماننے ہوں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481