اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یوم شہدائے پولیس پر مسلح افواج کا پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین

یوم شہدائے پولیس پر مسلح افواج کا پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین

 

یوم شہدائے پولیس پر مسلح افواج کی جانب سے پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس کے جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دیں۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پولیس کے جوانوں کی لگن، بہادری اور بےلوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ افواج پاکستان کے افسران اور جوان شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا نے اپنے خون سے قوم کی حفاظت کی۔ ان کی عظیم خدمات نے ہماری کمیونٹیز کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے حوصلے بڑھاتی ہیں۔ مسلح افواج مادروطن کے دفاع کےلیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق مادر وطن کے دفاع کے عظیم مقصد کےلیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481