اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

 

اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا، او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سات اگست کو جدہ میں ہوگا ۔

او آئی سی نے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کئے جانے کے حوالے سے فلسطین اور ایران کی درخواست قبول کر لی، مشرق وسطی میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کے تناظر میں فلسطین اور ایران نے او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی، او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتحال، مشرق وسطی میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

او آئی سی کے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اسرائیلی قابض فوج کے فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم پر گفتگو کی جائے گی، اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خود مختاری کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل کریں گے ،او آئی سی وزرائے خارجہ کے بند کمرہ سیشن میں فلسطین، ایران اور پاکستان سمیت رکن ممالک اظہار خیال کریں گے، او آئی سی ایجنڈا کے مطابق اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481