اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فضل الرحمان سے حماس رہنما خالد مشعل کی ملاقات

فضل الرحمان سے حماس رہنما خالد مشعل کی ملاقات

جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات ہوئی، جمعیت علماء اسلام اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اظہارتعزیت کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے شہدائےغزہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی، سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے گئے، جے یو آئی ممبران نے قومی اسمبلی، سینیٹ، کے پی اور بلوچستان اسمبلی میں قراردادیں بھی پیش کیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ کے لئے ملک بھر کی مساجد اور مدارس میں قرآن خوانی بھی کی گئی، شہید اسماعیل ہانیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مرحوم کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر پورا عالم اسلام افسردہ ہے، مسجد اقصیٰ کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کرانا مسلمانوں پر فرض ہے، حماس رہنماؤں کے حوصلے بہت بلند ہیں، فلسطینی عوام اورامت مسلمہ کسی صورت مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی سے دستبردار نہیں ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یوآئی اور پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہے، دعا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی شہادت کو قبول فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان جزا عطا فرمائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481