اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے،ایرانی سپریم لیڈر

اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے،ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے، صیہونیوں نے ہمیں جواز فراہم کردیا ہے،

 

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ یہ قتل ایران کی سرزمین پر کیا گیا ، اسرائیل نے اپنے لیے خود کو سخت سزا کا مستحق قرار دیا ہے،دوسری طرف ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آج صبح حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہانیہ کے قتل کابدلہ لیا جائے گا

 

اور اسرائیل پچھتائےگا،مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور عزت کا دفاع کرے گا، ایرانی پاسداران انقلاب نے آج صبح ایک بیان میں کہا کہ ہنیہ کے قتل کا "سخت اور دردناک جواب دیا جائے گا، ایران اور مزاحمت کا محور اس جرم کا جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ آج فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا ، حماس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا جس کا بدلہ لیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481