اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عدالت کا پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ فوری کھولنے کا حکم

عدالت کا پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ فوری کھولنے کا حکم

 

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اُسے فوری کھولنے کی ہدایت کردی۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آفس سیل کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکریٹریٹ فوری کھولنے کا حکم دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کو بلڈنگ میں ایک ہفتے کے اندر آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایت کردی اور کہا کہ پی ٹی آئی ، سی ڈی اے حکام سے 10 قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی حکام نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے، چھت پر فائر پمپ ، الگ سے پانی کا ٹینک ، مینول الارم سسٹم نصب کیا جائے گا جبکہ عمارت کے باروچی خانے (کچن) کی حفاظت کے لئے گیس ڈیٹیکٹر ، ایمرجنسی نمبر آویزاں کیے جائیں گے اور بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ بھی کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481