اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی کا حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی سے مذاکرات سے انکار 

جماعت اسلامی کا حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی سے مذاکرات سے انکار 

جماعت اسلامی کا حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی سے مذاکرات سے انکار

 

جماعت اسلامی اور حکومت کے مابین چارٹرآف ڈیمانڈ پر مذاکرات کے معاملے پر جماعت اسلامی نے دو رکنی ٹیکنیکل  ٹیم سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے ۔

 

حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے دوبارہ رابطہ  کیا گیا ہے جس میں اصرار کی گیا ہے کہ وہ حکومتی 2رکنی ٹیکنیکل کمیٹی  سے ملاقات کریں ، جس پر جماعت اسلامی نے دو ٹوک انداز میں ٹینیکل ٹیم سے ملاقات  سے انکار کر دیا، ذرائع  کا کہنا ہے کہ  جماعت اسلامی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم اپنے تمام مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ چکے ہیں ،حکومتی ٹیم اس پر تیاری کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہوتو ٹینیکل ٹیم بھی لے آئیں ۔

 

جماعت اسلامی  کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ حکومت پر واضح کیا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہیگا جبتک عوامی مفاد کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ،حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو ڈی چوک ہی نہیں ، پارلیمنٹ کے باہر تک جا سکتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481