اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

درہ آدم خیل،بارش سے ایک ہی گھر کے 11 افراد جاں بحق

درہ آدم خیل،بارش سے ایک ہی گھر کے 11 افراد جاں بحق

درہ آدم خیل،بارش سے ایک ہی گھر کے 11 افراد جاں بحق

درہ آدم خیل میں بارش نے تباہی مچا دی ، گھر میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ درہ آدم خیل پرانا بازید خیل میں پیش آیا ، گھر کے تہہ خانے میں بارش کا پانی بھر گیا،جس سے گھر میں موجود 10افراد پانی میں ڈوب گئے، ریلہ آنے سے ایک پانچ سالہ بچی لاپتہ ہو گئی تھی جس کی بعد میں لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھرکے تہہ خانے میں سو رہے تھے کہ پانی داخل ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں ، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 3 خواتین اور 2 مردشامل ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نیچے تلے دب کر ماں بیٹی جان کی بازی ہار گئیں، صوابی میں ندی ،نالوں میں طغیانی آنے سے مختلف حادثات میں 3 افراد چل بسے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481