اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فاشسٹ ہتھکنڈے اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،حافظ نعیم

فاشسٹ ہتھکنڈے اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،حافظ نعیم

 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ فاشسٹ ہتھکنڈے اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، دھرنے کا رخ کسی طرف بھی موڑسکتے ہیں، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے، ظالمانہ معاہدے ختم کیے جائیں، ایکسپورٹ ڈیوٹی اور تنخواہ داروں پر ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ چاہتے ہیں، دھرنا ملک بھر کے عوام کے لیے امید ہے، عوام کے لیے ریلیف کے کر اٹھیں گے، کل سے خواتین بھی شرکت کریں گے، اتوار کو بعد از مغرب تاریخی جلسہ عام ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی دوپہر مری روڑ پر دھرنا کے شرکا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی، میاں اسلم، ڈاکٹر عطاالرحمن، سیکرٹری جنرل امیر العظیم و دیگر قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔ دھرنا کے دوسرے روز مختلف قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔امیر جماعت نے گرفتار کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ دہرایا اور پنجاب حکومت کے طرز عمل کی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے بزرگوں کو گرفتارکیا گیا، گھروں پر چھاپے مارے گئے، مقدمات ختم کیے جائیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اعلان کی گئی کمیٹی سے اس کی غیر سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے، ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں، حکومت ایک گھنٹے میں سنجیدہ اور بااختیار کمیٹی کا اعلان کرے، ہم بھی کردیں گے، جب تک کارکنان رہا اور مقدمات ختم نہیں ہوتے، مذاکرات نہیں ہوں گے۔ بجلی کے ٹیرف میں کمی، سلیب سسٹم کا خاتمہ، تنخواہ داروں پر ٹیکس میں کمی اور آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی اور بعض کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکمران عیاشیاں، مراعات ختم کریں، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، حکومت بتائے اتنے بدتر حالات میں اپنے اخراجات میں پچیس فیصد اضافہ کیوں کیا۔ عوام کو صحت تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائے، معیاری اور مفت تعلیم ہربچے کا حق ہے، جب ٹیکس لیتے ہو تو سہولیات کیوں نہیں دیتے۔دریں اثنا امیر جماعت نے دھرنے میں شریک افراد کے ہمراہ رات بسر کی، شرکا کی بڑی تعداد پرجوش ہے، ملک کے مختلف حصوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر جماعت نے نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں، تاجروں سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ اپنے حق کے لیے دھرنا میں شریک ہوں، جماعت اسلامی انہیں مایوس نہیں کرے گی، انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کے ورکرز سے بھی کہا ہے وہ عوام کے حقوق کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481