اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

 

ٹانک: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

 

بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی اہم کارروائیوں میں مکمل طور پر ملوث تھے۔

 

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

 

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گردی کی موجودگی ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481