اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کلام اقبال از پیام مشرق

7cb396b0 aeb4 4c75 be37 09039d4d7ddf

تب و تابِ بتکدۂ عجم نہ رسد بسوز و گدازِ من
کہ بیک نگاہِ محمدِ عربی گرفت حجاز من

بتکدہ ء (افکار ) عجم کی چمک دمک میرے سوز و گداز کو نہیں پہنچ سکتی
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نگاہ سے میرے (دل کے) حجاز کو فتح کر لیا ہے۔

چہ کنم کہ عقلِ بہانہ جو گرہے بہ روے گرہ زند
نظرے کہ گردشِ چشمِ تو شکند طلسمِ مجازِ من

میں کیا کروں؟ میری بہانہ ساز عقل الجھنوں پر الجھنیں بڑھا رہی ہے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم! مجھ پر نظر (کرم) فرمائیں کہ آپ کی نگاہ سے میرے مجاز کا طلسم ٹوٹ جائے۔

نہ رسد فسونگرے خرد بہ تپیدنِ دل زندہ ئی
ز کنشتِ فلسفیاں در آ بہ حریمِ سوز و گدازِ من

عقل کی جادو گری، دل زندہ کی تڑپ کو نہیں پہنچتی ،
فلسفیوں کے کنشت (یہودیوں کا معبد) سے میرے سوز و ساز کے حرم میں آ جا۔

پیامِ مشرق


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481