Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی کا لیاقت باغ پر دھرنا.کارکن آگے بڑھنے کیلئے تیار رہیں.حافظ نعیم

8a02a4db b222 4ad2 a253 070012db87ad

انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد جماعت اسلامی لیاقت باغ مری روڈ پر دو سے تین روز تک دھرنا دینے پر آمادہ ہو گئی۔قبل ازیں جماعت اسلامی کے دھرنے کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا۔برے پیمانے پر کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ جگہ جگہ بھاری سیکیورٹی تعینات کی گئی.

کسی بھی وقت آگے بڑھنے کی کال دے سکتا ہوں

 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دھرنا شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ہم تھکنے والے ہیں نہ بکنے والے، کارکن تیار رہیں ِ،کسی بھی وقت آگے بڑھنے کی کال دے سکتا ہوں، گرفتار کارکنان کی رہائی تک حکومت سے کسی قسم کے مذاکرت نہیں ہوں گے، مجھے اور میری پارٹی کو کچھ نہیں چاہیے،میرے ملک کے کروڑوں باسیوں کو انصاف دو، عوام بلبلا رہے ہیں، حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، آپ مفت بجلی، گیس، پٹرول استعما ل کریں، مراعات بڑھائیں اور عوام کا خون نچوڑیں ایسا مزید نہیں چلے گا، آئی پی پیز کا دھندہ بند کرنا ہو گا، تنخواہ داروں پر ٹیکس کم کیا جائے، بجلی سستی کریں، تمام رکاوٹوں، گرفتاریوں اور فسطائی ہتھکنڈوں کے باوجود اسلام آباد پہنچے، ڈی چوک جاسکتے تھے، تصادم نہیں چاہتے، فی الحال لیاقت باغ بیٹھے ہیں، مذاکرت کا انحصار حکومتی سنجیدگی پر ہے، بااختیار کمیٹی کا اعلان کیا جائے، ہمارے مطالبات کوئی راکٹ سائنس نہیں، عوام کے لیے ریلیف چاہیے، جماعت کی کمیٹی کا اعلان کرنے جارہے ہیں، حکومتی کمیٹی سے پہلی ملاقات میں ہی اندازہ ہوجائے گا، طویل دھرنا دینے کے لیے تیار ہیں، مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے۔

58a0b0bb 1f3b 4e8e 8628 b772c73de0ca

آئی پی پیز کے 80فیصد مالکان پاکستانی ہیں، ان سے بات کریں

امیرجماعت نے کہا کہ لوگ گھروں کی چیزیں بیچ کر بل ادا کررہے ہیں، حالات کی سنگینی اس قدر ہے کہ گوجرانوالا میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، آئی پی پیز کے 80فیصد مالکان پاکستانی ہیں، ان سے بات کریں، معاہدوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، کچھ کو بند کرنا ہوگا،یہ حتمی مطالبہ ہے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مفت اور معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے، ہمیں یہ حق چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان مایوس ہوکر باہر جارہے ہیں، ظالم حکمران ملک کو بانجھ کرنا چاہتے ہیں، نوجوان ہماری طاقت ہیں، ان کو حق دو، روزگار دو۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں کا پروردہ طبقہ ملک پر مسلط ہے، جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے، ظالم اشرافیہ کو اپنی مراعات کم کرنا ہوں گی، یہ بتائیں ان حالات میں اپنے اخراجات میں اضافہ کیوں کیا؟

 

جماعت اسلامی کسی صورت ری الیکشن کی حمایت نہیں کرے گی

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کسی صورت ری الیکشن کی حمایت نہیں کرے گی، جب ایک پارٹی الیکشن جیتی ہے اور فارم 45موجود ہے توالیکشن کے غیرضروری مطالبہ میں قوم کو کیوں الجھایا جارہا ہے؟ پی ٹی آئی سے ہی ایسی باتیں آئیں تو جان لیں دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے، ایسے مطالبات کرنے والے لیڈران قوم سے مخلص ہیں نہ اپنی پارٹی سے، یہ کسی اور کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض پارٹیوں کا مسئلہ الیکشن میں دھاندلی نہیں فارم 47میں حصہ ہے۔

 

عوامی مطالبات کی منظوری تک دھرناجاری رکھنے کا اعلان

امیر جماعت نے عوامی مطالبات کی منظوری تک دھرناجاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کے تمام تر ہتھکنڈوں، گرفتاریوں اور رکاوٹوں کے باوجود وفاقی دارلحکومت پہنچ گئے،  عوام کے حقوق کی پرامن تحریک کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی تو حالات کی ذمہ داری فارم 47 سے مسلط حکمرانوں پر ہوگی۔ پلان بی کے مطابق مری روڑ پر تمام قافلے اکٹھے ہوں،آئند ہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا پرامن مزاحمت ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے، حکومت ایک ہزار افراد کو گرفتار کرے گی تو دس ہزار مزید آجائیں گے، دس ہزار کو پکڑا تو ایک لاکھ جمع ہوجائیں گے، دھرنا کے شرکا کا راستہ روکاگیا تواحتجاج پورے ملک میں پھیل جائے گا،  حکمران جس قدر فسطائی ہتھکنڈے برتیں گے، ہمارا کام مزید آسان ہوتا جائے گا۔سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امراء لیاقت بلوچ، میاں اسلم، ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر عطا الرحمن اور دیگر قائدین مختلف قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے دھرنے میں شریک ہوئے اورمظاہرین سے خطاب کیا۔

 

وعدہ کیا تھا کہ اسلام آباد پہنچیں گے، پہنچ کر دکھا دیا

 

قبل ازیں امیر جماعت نے26 نمبر چونگی، ایکسپریس وے پرمظاہر ین سے خطاب کے لیے پہنچے تو ان کا پرجوش نعروں سے استقبا ل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نوجوانوں کے جماعت اسلامی پر اعتماد میں مزید اضافہ ہورہا ہے، ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ہم دھرنا طویل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، طوالت کا انحصار حکومتی رویہ پر ہے، عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جماعت اسلامی کے دفاتر، قیادت اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مار کر ایک ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے، ہمارے راستے روکے گئے، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اسلام آباد پہنچیں گے، پہنچ کر دکھا دیا، ثابت ہوگیا فسطائیت اور ظلم ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں، ہم پوری یکسوئی سے جدوجہد کررہے ہیں، جماعت اسلامی کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو پلان بی کے پہلے راؤنڈ پر عملدرآمد ہوا ہے، حکومت نے منتشر قوت کو یکجا کرکے ہمارا کام آسان کردیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481