اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 2زخمی

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 2زخمی

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 2زخمی

بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں آپریشن میں علی جان نامی دہشتگرد ہلاک جبکہ2 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں علی جان نامی دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے، فورسز نے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں بشمول شہریوں کے خلاف اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ،علاقے سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن اور استحکام تباہ کرنے کی کوششیں کرنے والوں کے خلاف پر عزم ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481