اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وویمن سیفٹی ایپ کو”کریم رائیڈ“کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ

وویمن سیفٹی ایپ کو”کریم رائیڈ“کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ

 

لاہور،،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے آن لائن کیب سروس پرووائیڈر کریم کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں کریم کے کنٹری جنرل مینیجر عمران سلیم اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز شامل تھے۔

ملاقات میں نوجوانوں بالخصوص خواتین کے لئے بہترروزگار کے مواقع اور عوام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل وحمل کی مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ”کریم“کی خواتین ڈرائیور اور رائیڈرز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ”وویمن سیفٹی ایپ“کو”کریم“کے ساتھ منسلک کرنے پر اتفاق کیا گیا-پنجاب میں عوام بالخصوص خواتین کے لئے رائیڈرز سروسز کی بہتری کیلئے قوانین متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سروسز پرورائیڈر سیکٹر کی بہتری کے لئے پلان طلب کر لیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کریم بائیک رائیڈرز کے لیے سیفٹی گیئر کا استعمال ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور اور قصور کے بعد فری وائی فائی پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں۔ فری وائی فائی سے شہری بالخصوص خواتین کو آن لائن ٹرانسپورٹ کے حصول میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر اس اقدام کی حوصلہ افزائی کرے گی

 

جس سے بزنس ایکٹیوٹی ہو اور روزگار پیدا ہوں۔کنٹری جنرل مینیجر عمران سلیم نے کہا کہ ”کریم“ پنجاب کے لوگوں کو محفوظ، قابل اعتماد اور نقل و حمل کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔سینیٹر پرویز رشید اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481