اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنماؤں کی جانب سے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے اس کیخلاف گھروں سے نکلنے کا وقت ہو گیا ، ہم اس جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کریں گے ، جو اسیران جیلوں میں ہیں انکے لئے جمعہ کے دن بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرینگے،میں صرف یہی کہنا چاہوں گا کہ جمعہ کے دن پورے پاکستان کے لوگ گھرون سے باہر نکلیں، پی ٹی آئی رہنما نے عوام سے اپیل کی کہ آپ سب جمعہ کے دن بانی پی ٹی آئی کے لئے گھروں سے نکلیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عوام کے حق پر پاکستان میں ڈھکا ڈلا گیا ہے،ان کو چاہئے کہ عوام کو بحرانوں سے نکلیں ،کہتے ہیں ان پر آرٹیکل چھ لگائیں گے پارٹی پر پابندی لگائیں گے ،

جو لوگ سچائی کا گلا گھونٹ دیتے ہیں وہ سچے ہیں ،جو ہارے ہوئے لوگ ہیں وہ ملک کو تباہ و برباد کرتے ہیں ،ہم ان سے نہیں ڈرتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی کا اس موقع پر کہنا تھاکہ جو بھی شخص اس ملک سے محبت کرتا ہے اسے اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا ہو گی، ہمیں ملک کو اس شدید قسم کے بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے ،آئین کی بلادستی کیلئے ملک کو ٹھیک سمت میں چلانے کے لئے ہمیں گھروں سے باہر نکلنا ہو گا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ عوام ریاست ہے عوام ٹیکس ادا کرتی ہے،ہم وکلا بھی ہفتے والے دن کنونشن کروا رہے ہیں،سپریم کورٹ بے ضمیر کہا جارہا ہے،عدالت اگر قانون اور آئین کے مطابق فیصلے دے تو بے ضمیر،جمعے والے دن پوری قوم بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481