اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے برازیلین نیول چیف کی ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے برازیلین نیول چیف کی ملاقات

 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے برازیلین نیول چیف ایڈمرل آندرے لوئس سلوا لیما ڈیسانتانا مینڈیز نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق برازیلین نیول چیف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان اور افواج پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481