اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم پی اے شبیر مہر گرفتار

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم پی اے شبیر مہر گرفتار

گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شبیر مہر کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانولہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق ایم پی اے شبیر مہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کو تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، شبیر مہر کو گزشتہ روز لاہور سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے ملزم شبیر مہر کو سخت سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر فاضل عدالت نے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، عدالت پیشی کے موقع پر گوجرانوالہ پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481