اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نو مئی کہ مجرموں کو ڈھیل دینا خطرناک قرار

سانحہ 9 مئی،اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس کو مل گئیں

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ نو مئی کے ملزمان ،سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو ڈھیل دی گئی تو ملک میں فسطائیت پھیلے گی۔
پیر کے روز اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ نو مئی کے بعد انتشاری ٹولے نے یہ پروپیگنڈا کیا کہ فوج نے حملہ کرنے والوں کو روکا کیوں نہیں ،انہیں گولی کیوں نہیں ماری؟ اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے خود انہیں راستہ دیا گیا. یہ بیانیہ منظم انداز میں چلایا گیا۔
فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شرپسند عناصر اس طرح حملہ آور ہوتے ہیں تو انہیں پہلے وارننگ دی جاتی ہے، پھر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے اگر پھر بھی انتشاری ٹولہ نہ رکے تو پھر اس کے ساتھ جو کرنا ہو وہ کیا جاتا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے عدالتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کرنے والوں، ان کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو ڈھیل دیں گے تو ملک میں فسطائیت پھیلے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دہشت گرد پروپیگنڈے اور فیک نیوز کے ذریعے اپنی بات آگے بڑھاتے ہیں مگر اکثر اس بات کا پتہ نہیں ہوتا کہ فیک نیوز آگے بڑھانے والا کون ہے اور کہاں ہے؟ ڈیجیٹل دہشتگردوں اور عام دہشت گردوں میں ایک بات مشترک ہے کہ دونوں کا نشانہ پاک فوج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت آگے بڑھنے کے بجائے ان کو آزادی اظہار کے نام پر مزید سپیس دی جاتی ہے جو خطرناک ہے۔

بنوں کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے فوجی ترجمان نے کہا کہ یہ سب اس لیے ہوا کہ نو مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا۔ان دہشت گردوں کے ساتھ ڈیجیٹل دہشت گرد تھے اور واقعے کے بعد پرانی تصویریں نکال کر پروپیگنڈا کیا گیا حالانکہ امن و امان فوج کی نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے جو پوری نہیں کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481