اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلادیش میں تمام پاکستانی طلبا مکمل محفوظ ہیں، دفتر خارجہ

بنگلادیش میں تمام پاکستانی طلبا مکمل محفوظ ہیں، دفتر خارجہ

 

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈھاکا میں تمام پاکستانی طلبا محفوظ ہیں اور انہیں محفوظ مقامات پر رہائش ٹھہرایا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے بنگلادیش کی صورت حال پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا مشن تمام پاکستان طلبا سے رابطے میں ہے، ڈپٹی ہائی کمشنر نے چٹاگانگ کا دورہ کیا اور وہاں کے طلباء سے بھی ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ تمام طلباء محفوظ ہیں اور انہیں ہائی کمیشن نے طلباء کو محفوظ مقامات پر ٹھہرایا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبا کو ہائی کمیشن، سفیر کی رہائش گاہ اور کچھ دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پُرتشدد احتجاج جاری ہے جس کے دوران اب تک طلبا سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ حکومت نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں کرفیو نافذ کر کے فوج کو سیکیورٹی پر تعینات کردیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481