اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیرسٹر گوہرنے مولانا فضل الرحمن کے بیان کی تردید کردی

بیرسٹر گوہرنے مولانا فضل الرحمن کے بیان کی تردید کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی مشاورت ہوئی نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے نکلنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی توڑنے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کروادی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481