اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پہلے پارٹی سطح پر زیر غور لانے پر اتفاق

پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پہلے پارٹی سطح پر زیر غور لانے پر اتفاق

پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پہلے پارٹی سطح پر زیر غور لانے پر اتفاق

تحریک انصاف پر پابندی اور مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایوان صدر میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں مخصوص نشستوں اور دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ہر آئینی اور قانونی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ تحریک انصاف کا رویہ جمہوری نہیں ہے۔ پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو رویہ بھی سیاسی جماعت جیسا اپنانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے ملاقات جاری رہی۔ مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی سے متعلق فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلہ کے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم نے مستقبل میں ان فیصلوں کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پی پی نے حکومتی فیصلوں پر پارٹی میں مشاورت اور سی ای سی سے توثیق لینے کا کہا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پی ٹی آئی سے متعلق تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481