اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکی صدر بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے

امریکی صدر بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے

امریکی صدر بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے

 

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن لاس ویگس میں دورے کے دوران کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن کو انفیکشن کے سبب بے آرامی سمیت معمولی علامات کا سامنا ہے۔

 

 

پریس سیکریٹری کیرین ژاں-پیئری کے مطابق صدر بائیڈن آئسولیشن کی غرض سے ڈیلاویئر میں اپنی رہائش گا چلے جائیں گے اور اس دوران اپنے فرائض وہیں سے انجام دیں گے۔

 

امریکی صدر کے معالج ڈاکٹر کیون او کونر کا ایک نوٹ میں کہنا تھا کہ 81 سالہ بائیڈن دوپہر کے وقت تنفس کی اوپری علامات کے ساتھ لایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکی صدر کو اینٹی وائرل دوابتائی گئی جس کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔

 

جو بائیڈن کو لاس ویگاس میں بدھ کے روز یونیڈوس یو ایس تقریب سے نومبر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ہسپانوی ووٹرز کی ریلی سے خطاب کرنا تھا۔ تاہم، وہ خطاب کیے بغیر ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے وہ ڈیلویئر جانے کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481