اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ن لیگ کی موجودہ حکومت اور عمران خان سےمتعلق فچ کی پیشگوئی

ن لیگ کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی، فچ کی پیشگوئی

ن لیگ کی موجودہ حکومت اور عمران خان سےمتعلق فچ کی پیشگوئی

معاشی درجے بندی کے ادارے فچ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی۔

پاکستان سے متعلق رپورٹ میں فچ نے پیشگوئی کی کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت کےلیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ معاشی رسک ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے۔

فچ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے ہیں، حکومت مالیاتی خسارہ 7 اعشاریہ 4 سے کم کر کے 6 اعشاریہ 7 فیصد پر لانا چاہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے، شرح سود 14 فیصد تک لائی جاسکتی ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کے مشکل معاشی فیصلے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے ساتھ پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔

فچ رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی، موجودہ حکومت ختم ہوئی تو پاکستان میں ٹیکنو کریٹ کی حکومت آئے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے فروری کے الیکشن میں آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی، جیتے والے آزاد امیدوار کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔

فچ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کر سکتے ہیں، پاکستان کی زراعت کےلیے سیلاب اور خشک سالی معاشی رسک ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481