اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے۔ فضل الرحمٰن

ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے۔ فضل الرحمٰن

ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے۔ فضل الرحمٰن

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے۔

جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ طاقتور حلقے سمجھ جائیں کہ سیاست میں ان کی مداخلت ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے، 2018 اور 2024 کے انتخابات کے نتائج نے اداروں کی سرعام مداخلت کا پول کھول دیا۔ سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن سے ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا میں بے چینی میں اضافہ ہوگا۔
دریں اثنا جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملکی کی مجموعی صورتحال پر غوروخوض اور اہم فیصلے کیے گئے اور کمر توڑ مہنگائی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دیگر امور پر لائحہ عمل کی تیاری پر بات کی گئی۔

اجلاس میں 10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن، 11 اگست کو پشاور میں تاجران کنونشن جبکہ 18 اگست کو لکی مروت میں امن جرگہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481