اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک رسم شبیری ادا ہوتی رہے گی

بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار

 

آزادکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہےکہ فلسفہ شہادت حسینؓ اس بات کا درس دیتا ہے کہ مسلمان کلمہ حق کیلئے کسی چیز کی پرواہ نہ کریں اگر انہیں جان بھی قربان کرنا پڑ جائے تو اس سے دریغ نہ کریں. امام عالی مقام نے کربلا میں حق وسچائی پر ہر حال میں کاربند رہنے،ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے،برداشت تحمل،حریت واخلاص کا درس دیا اور عملی مظاہرہ کیا۔ آج اس مقدس موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنی قومی زندگی میں اخوت، ہم آہنگی اور قربانی کے جذبے کو فروغ دیں گے۔

وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاہے کہ حضرت امام حسینؓ نے حق کی ترویج، عدل کے نفاذ، ہر قسم کے ظلم، ہر قسم کی زیادتی اور معاشرتی برائی کے خاتمہ کیلئے نہ صرف اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا بلکہ اپنی قیمتی متاع اپنی اولاد کو قربان کر دیا۔یوم عاشور پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا آج مقبوضہ کشمیرکا ہر مسلمان بچہ اپنی جان کی بازی بھی ان ہی اقدارکے تحفظ کیلئے لگا رہا ہے۔وہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن سے بر سرپیکار ہے۔جب تک مقبوضہ کشمیر کا چپہ چپہ بھارتی قبضہ سے آزاد نہیں ہوجاتا رسم شبیری ادا ہوتی رہے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481