اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ہے، اسفندیار ولی

حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ہے، اسفندیار ولی

حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ہے، اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہبر تحریک اسفندیار ولی نے حکومت کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے فیصلے کو جذباتی قرار دیا ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ہے، جذبات پر مبنی فیصلوں کے نتائج کسی صورت سود مند نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے غلط فیصلوں کے اثرات آج تک سیاست پر نمایاں ہیں، سیاست میں ذاتی خواہشات اور جذبات پر قابو پانا اصل امتحان ہے۔

اے این پی کے رہبر تحریک نے مزید کہا کہ جمہوریت اور سیاسی عمل کی مضبوطی کے لیے غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی اور سمجھ سے بالاتر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی کی صورت میں ہم ان فیصلوں کا سامنا کرچکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481