اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی: 10 محرم کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

راولپنڈی: 10 محرم کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

راولپنڈی: 10 محرم کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

راولپنڈی پولیس نے 10 محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔

پولیس کے مطابق یومِ عاشور کو ضلع بھر میں 6 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ٹریفک کی روانی کے لیے 900 سے زائد ٹریفک وارڈن تعینات ہوں گے۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے 3 ہزار کے قریب افسران و اہلکار تعینات ہوں گے، ضلع بھر میں 65 جلوسوں اور 113 مجالس کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

مرکزی جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے، جلوس کے شرکاء کو مکمل سرچ کے بعد داخل ہونے کی اجازت ہو گی، سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ رضا کار بھی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

جلوس کی برآمدگی سے قبل راستوں کی مکمل اسکیننگ اور سوئیپنگ کی جائے گی، جلوس کی سیکیورٹی کے لیے بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے، مرکزی جلوس کی طرف آنے والے راستوں کو سیل کیا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام جلوسوں کی نگرانی بذریعہ کنٹرول روم سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی، محرم الحرام کے ضابطۂ اخلاق اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، پولیس کے سینئر افسران 10 محرم الحرام کو فیلڈ میں موجود ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481