Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دہشتگردوں کا رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 2 جوان، 5 شہری شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 2 جوان، 5 شہری شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں کا رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 2 جوان، 5 شہری شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان میں کڑی شاموزئی رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی جوان اور 5 شہری شہید ہوگئے، جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے حملہ 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ میں 5 بے گناہ شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 2 بچے اور ایک چوکیدار شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے لیے ارد گرد موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بہادر جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیرئس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481