اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا قانونی طریقہ کار کیا ہے؟

سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا قانونی طریقہ کار کیا ہے؟

سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا قانونی طریقہ کار کیا ہے؟

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے مگر کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا قانونی طریقہ کار کیا ہے۔

پاکستان کا آئین جہاں سیاسی جماعتوں کے قیام کا حق دیتا ہے وہی کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا بھی طریقہ کار واضح کرتا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت وفاقی حکومت کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا اختیار رکھتی ہے مگر حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ آرٹیکل 17 کے تحت ہر شہری جو سرکاری ملازمت نہ کر رہا ہو کوئی بھی سیاسی جماعت بنانے یا اس کا رکن بننے کا حق رکھتا ہے۔
ایسے کوئی بھی شہری پاکستان کی خودمختاری یا سالمیت کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کی گئی کسی بھی معقول پابندی کے تابع ہے۔

وفاقی حکومت پاکستان کی خود مختاری یا سا لمیت کے خلاف کام کرنے والی کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا اعلان کرکے پندرہ دنوں کے اندر معاملہ سپریم کورٹ کو بھیجے گی جس پر حتمی فیصلہ عدالت کا ہوگا۔

وفاقی حکومت کو پابندی لگانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ایک ڈیکلریشن (بیان حلفی) جاری کرنا ہوگا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی خود مختاری یا سالمیت کے خلاف کام کر رہی ہے اورڈیکلریشن کے پندرہ دن کے اندرریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجنا ہوگا۔

ریفرنس بھیجے جانے کی صورت میں پی ٹی آئی پر پابندی کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481