اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ترمٹھیاں بیروٹ کا 22 سالہ نوجوان پہاڑ سے پھسل کر جاں بحق

8582295b 8c9c 492e bb72 1bca3a7836c1

 

ایبٹ آباد کی یوسی بیروٹ نکر قطبال کے قریب ایک 22 سالہ نوجوان پہاڑ سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرااور جان بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کا نام عادل ولد عبد الرحیم ہے جو اپنے کزن معاذ کے ساتھ لہور کس جنت آبشار کی سیر کیلئے جا رہا تھا کہ نکر قطبال کے مقام پرپہاڑ سے پاؤں پھسلنے کے نتیجے میں سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔عدل کو بچانے کیلئے اس کا کزن  معاذ بھی پیچھے گیا تاہم وہ بھی گر کر زخمی ہو گیا۔متوفی کا تعلق بیروٹ کے گاؤں تر مٹھیاں سے ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق وی سی ترمٹھیاں کہو شرقی کے علاقے، بہک سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان کزنز عادل ولد عبدلرحیم (مرحوم) اور معاذ ولد رشید پیدل سفر کرکے لہورکس جنت آبشار کی طرف نہانے اور قدرتی مناظر دیکھنے کیلئے جارہے تھے کہ نکر تا موہڑہ پرانی کیبل کار لفٹ کے قریب راستے میں جاتے ہوئے عادل نامی لڑکے کا پاؤں پھسلا اور وہ سینکروں فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔معاذ اسے بچانے اور پکڑنے کیلئے اسکے پیچھے بھاگا اور خود بھی گر کر شدید زخمی ہو گیا .عادل بلندی سے گرنے، سر اور چہرے کی گہری چوٹوں کے باعث موقع پر جان بحق ہو گیا۔

موہڑہ لمی جوہی کے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو گہری کھائی سے چارپائی سے باندھ کر لمی جوہی کے مقام پر پہنچایا ۔ورثا اور ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی کوبراستہ کیبل کار ترمٹھیاں منتقل کر دیا۔

 

دوسرا حادثہ مری ایکسپریس وے لکوٹ کے قریب پیش آیا جس میں کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481