اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

تحریک انصاف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

تحریک انصاف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر زخمیوں کی صحت و سلامتی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور نیک تمنائیں امریکہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق جمہوریت میں مسلّح اور پرتشدد کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تشدد سے پاک سیاست کا حصول دنیا کی جمہوریت پسند اقوام کےلیے چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق تحریک انصاف امن، مکالمے اور دلیل کی علمبردار ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق، آئین و قانون اور جمہوری اقدار پر حملہ جمہوریت کے وجود پر حملہ ہے۔ اس کے تدارک کےلیے اہلِ عالم کو مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481