اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں بھی گرفتار

عمران خان جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں بھی گرفتار

عمران خان جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں بھی گرفتار

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا،انویسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے جناح ہاؤس حملے کےمقدمے میں گرفتاری ڈال لی۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی،لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل پہنچ کرباضابط گرفتاری ڈالی،ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت نومئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سےبانی پی ٹی آئی کولاہورمنتقل کرنےکی استدعا کی،عدالت نے سکیورٹی خدشات کےباعث بانی پی ٹی آئی کومنتقل کرنےکی اجازت نہیں دی۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کےذریعے لاہورکی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے،جناح ہاؤس حملے سےمتعلق تفتیش کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی،بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں،4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروارکھی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481