اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار
اسلام آباد: صنم جاوید کو رہائی کے بعد ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے ایکس پراپنی پوسٹ میں صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ‏ہم نے بغیر مزاحمت اسے ( صنم جاوید کو) پولیس کے حوالے کیا،یہی قانون کا احترام کرنے والوں کا رویہ ہونا چاہیے اور یہی ہم نے کیا۔

تاہم میاں علی اشفاق نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا کہ صنم جاوید کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے ایف آئی اے کے کیس میں صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481