وزیر اعلی مریم نواز شریف نے عوام سے کیا گیا وعدہ کو پورا کرتے ہوئے یوم آزادی سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے-200 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے -200 سے زائد اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل 10 فیصد ادائیگی پر ملیں گے
500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل کی فراہمی کی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلا سود ادائیگی پانچ سال میں سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی-پنجاب میں وزیراعلی مریم نوازشریف کے اعلان کے مطابق عوام کو سولر پینل فراہمی سکیم کی تمام جزئیات طے کر لی گئی ہیں -وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی بل میں 40 فی صد کمی ہوگی-عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے-مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے-
٭
