اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، 3 شرائط بتادیں

بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، 3 شرائط بتادیں

بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، 3 شرائط بتادیں

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں لیکن ہماری 3 شرائط ہیں۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلی شرط میرے کیسز ختم کریں، دوسری شرط ہمارے لوگوں کو رہا کریں اور تیسری شرط ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ سے 2 مرتبہ مذاکرات کیے، ہم نے اس وقت اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنائی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اُس وقت ہمیں بتایا گیا بڑے صاحب انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 8 فروری کا ڈاکا نہیں بھولا جاسکتا، بھوک ہڑتال کرونگا اور اسے ہم عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں،ہماری مخصوص نشستوں کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے عوام کو امید ملی ہے، اللّٰہ کا شکر ہے سپریم کورٹ کے جج قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہوگئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481