اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آج کے فیصلے کے بعد سب سے بڑا سوال پیدا ہوگیا ہے، عرفان صدیقی

آج کے فیصلے کے بعد سب سے بڑا سوال پیدا ہوگیا ہے، عرفان صدیقی

آج کے فیصلے کے بعد سب سے بڑا سوال پیدا ہوگیا ہے، عرفان صدیقی

 

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد سب سے بڑا سوال پیدا ہوگیا ہے۔

 

ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آج کے فیصلے یہ سوال پیدا ہوا کہ کیا قانون اور انصاف کے حوالے سے پاکستان کے تحریری آئین کی کوئی حیثیت و اہمیت باقی رہ گئی ہے؟

 

انہوں نے کہا کہ کیا نظریہ ضرورت یا نظریہ سہولت کے تحت آئین کی دو ٹوک شقوں اور اُس کے تحت اٹھائے گئے حلف کو نظر انداز کرکے ہی فیصلے دینے ہیں؟

 

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اگر فیصلے عوامی جذبات، عمومی قیاس اور پنچایتی انصاف کی بنیاد پر ہی ہونے ہیں تو آئین کو فارغ کردیا جائے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کو کم از کم پی ٹی آئی کی حد تک معطل کر دینے کا تحریری فیصلہ سنادیا جائے، جو عملاً آج سنادیا گیا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481