اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، قرضے لیکر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے، زرداری

ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، قرضے لیکر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے، زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے لیکر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے ، ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی۔

لاہور میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے صدر مملکت سے پارٹی کارکنوں کے کام نہ ہونے کی شکایت کر تے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہیں ، ہمیں ہمارا پورا حق نہیں دیا جا رہا، ٹکٹ ہولڈرز کا کہنا تھا کہ انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے،ہم بھی ووٹ حاصل کرتے ہیں ووٹرز کو مطمئن کرنا پڑتا ہے۔

آصف علی زرداری نے رہنماؤں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروادی ان کا کہنا تھا کہ اب خود میدان میں آگیا ہوں، اسلام آباد ہوں یا لاہور سب سے کام کرواں گا ، کوئی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے مقابلے کی نہیں ہے،میری جماعت پر تنقید ہوتی ہے یہ میں ثواب سمجھتا ہوں۔

صدرپاکستان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لیکر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے، ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی ، آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ایک سابق وزیراعظم جو میں میں کرتا تھا آج جیل میں بیٹھا ہے ،بولے ہم حکومت بنانا بھی جانتے ہیں اور گرانا بھی ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے ہدایت کی ، پیپلز پارٹی کارکن تیار ہو جائیں ابھی بہت کام کرنا ہے، پیپلز پارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے ، صدر مملکت نے پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ بھی طلب کرلی ،انہوں نے کہا ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی باہر نکلنا ہے ۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481