اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،4 جوان شہید،3 دہشت گرد ہلاک

پشاور،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،4 جوان شہید،3 دہشت گرد ہلاک

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 جوان شہید، مطلوب کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

 

راولپنڈی / پشاور: سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے مطلوب کمانڈر عبدالرحیم سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں خیبرپختونخوا پولیس کے 2 افسران سمیت چار فوجی جوان شہید ہوگئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 جولائی کو، ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ضلع پشاور کے حسن خیل کے عمومی علاقے میں مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

 

 

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مطلوب دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔  ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور اُس کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

 

 

اعلامیے کے مطابق دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، کیپٹن حسین جہانگیر شہید اور حوالدار شفیق اللہ کی شہادت کا بھی ذمہ دار تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کو ہلاک کر کے گھناؤنے فعل کا بدلہ لیا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار بہادر بیٹے سپاہی محمد ادریس، سپاہی بدام گل اور سب انسپکٹر تاجمیر شاہ اور خیبرپختونخوا پولیس کے سب انسپکٹر محمد اکرم نے جام شہادت نوش کیا۔

 

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں،  ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481