اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان امریکا انفنٹری رائفل کمپنی مشق 2024ء کی اختتامی تقریب

پاکستان امریکا انفنٹری رائفل کمپنی مشق 2024ء کی اختتامی تقریب

پاکستان امریکا انفنٹری رائفل کمپنی مشق 2024ء کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اختتامی تقریب کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی میں کیا گیا۔

پاک امریکا انفنٹری رائفل کمپنی کی مشق پہلی بار انسدادِ دہشت گردی کے شعبےمیں کی گئی۔

مشق کا آغاز 29 جون کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی میں کیا گیا، دونوں پیشہ ور افواج نے مشقوں میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

 

امریکا کےسی جی 34 انفینٹری ڈویژن میجر جنرل چارلس بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔

اختتامی تقریب میں جوانوں نے اپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

مشقوں کا مقصد مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور انسدادِ دہشت گردی کے تجربات سے مستفید ہونا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تبادلہ دونوں ممالک کو درپیش دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481