اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری دے دی
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری دے دی جس کے بعد اب یہ قانون کی صورت اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی جس کے بعد الیکشن بل ایکٹ کی صورت اختیار کرگیا اور قانونی طور پر نافذ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینٹ سے 8 جولائی کو پاس ہوا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن ترمیمی بل کی شدید مخالفت اور ایوان سے واک آؤٹ کیا گیا۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد اب نئے قانون کے مطابق الیکشن ٹریبیونلز میں ریٹائرڈ ججز تعینات ہو سکیں گے۔ بل کے تحت چیف الیکشن کمشنر ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے مجاز ہوں گے، ہائیکورٹ ججز کی ٹریبونل میں تعیناتی پر چیف الیکشن کمشنر ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز سے مشاورت کرنے کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے کہ اعلی عدلیہ نے قانون کی جگہ آرڈیننس لانے پر کڑی تنقید کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481