اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں کو مجوزہ ڈومیسٹک پلان پر بریفنگ دی اور "پاتھ وے ٹو پاکستان ٹیم” پلان سابق کرکٹرز سے شیئر کیا۔

سابق کھلاڑیوں نے پاتھ وے میں انڈر-19 کرکٹ کے نظرانداز ہونے کی نشاندہی کی۔ یہ نشاندہی سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے کی تھی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی نے انڈر-19 کو مکمل اہمیت اور پاتھ وے میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

موجودہ قومی ٹیم کے معاملات پر باضابطہ کوئی گفتگو نہیں ہوئی لیکن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر صادق محمد نے برہمی کا اظہار کیا اور قومی ٹیم کی سلیکشن پر بھی تنقید کی۔

سابق کپتان سلمان بٹ نے چار روزہ کرکٹ کو اہمیت دینے پر زور دیا اور کہا کہ لیگ این او سی کو پانچ فرسٹ کلاس میچز سے مشروط کیا جائے۔

سلمان بٹ نے پنٹینگولر کپ کےلیے پلیئرز منتخب کرنے کےلیے پلان بنا کردیا اور تجویز دی کہ 16 ریجن اور 10 ڈپارٹمنٹس کی کرکٹ کے بہترین پرفارمرز کو پانچ فریقی ٹورنامنٹ کھلایا جائے۔

سابق پلیئرز نے انڈر-16، انڈر-19 اور اے ٹیم کے زیادہ سے زیادہ ٹورز کروانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اے ٹیم کو جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے زیادہ کھلایا جائے۔

ملاقات میں سابق کرکٹرز کی جانب سے اسکول کرکٹ پر توجہ دینے کی بھی تجویز دی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481