اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کردیے گئے

عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کردیے گئے

 

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے گئے۔

 

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ اے ٹی سی نے میرے دونوں مقدمات میں وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے ہیں۔

 

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک میں قانون کی بالادستی بہت ضروری ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ 5 گھنٹے انتظار  کرنے کے باوجود مجھے اور شبلی فراز کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیسز میں عدم پیشی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

 

بعد ازاں عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481