اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسکردو: گلیشیئر پگھلنے سے برگے نالے میں طغیانی، آبادی متاثر

اسکردو: گلیشیئر پگھلنے سے برگے نالے میں طغیانی، آبادی متاثر

متاثرہ آبادی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برساتی نالے میں گزشتہ روز طغیانی سے 60 سے 70 مکانات میں پانی داخل ہوا تھا

اسکردو میں گلیشیئر پگھلنے سے برگے نالے میں آنے والی طغیانی سے آبادی متاثر ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ آبادی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برساتی نالے میں گزشتہ روز طغیانی سے 60 سے 70 مکانات میں پانی داخل ہوا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ برگے نالے میں قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں کے ٹو سمیت دیگر پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی ہے۔

مہم جوئی کے لیے پہاڑوں پر جانے والے بیشتر کوہ پیما بیس کیمپ واپس آ گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481